27 اکتوبر 2026 - 02:39
اسرائیل انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی رجیم نے فلسطین کے مقبوضہ اراضی میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی اب بھی جاری ہے۔ اس کمیٹی نے فلسطینی شہریوں اور بچوں کو مغربی کنارے میں جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی بھی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی رجیم غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وہ فلسطینی شہریوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔

المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ کمیٹی نے مغربی کنارے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ اس علاقے میں صورتحال 7 اکتوبر 2023 سے کہیں زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے اعلان کے مطابق، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ان کی شہریت، نسل، قومیت، جنس اور عمر کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں بچوں کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے؛ یہ ایسا اقدام ہے جو اس ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں صہیونی افواج کے رویے سے مشابہت رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha